گلوکار لاجک کی البم ایوری باڈی پہلے نمبر پر آگئی
لاس اینجلس (نیٹ نیوز) امریکی موسیقی چارٹس بل بورڈ ٹو ہنڈرڈ نے ویک اینڈ ریٹنگ جاری کر دی۔ گلوکار لاجک کی البم ایوری باڈی پہلے نمبر پر آگئی۔ البم کی گزشتہ ہفتے دو لاکھ سینتالیس ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔ لاجک نے گلوکار کینڈرک لامار کا بل بورڈ ٹو ہنڈرڈ پر تین ہفتے کا راج ختم کر دیا۔لامار کی البم ڈیم تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ کنٹری سنگر کرس سٹیپلٹن کی البم فرام اے روم، والیم ون دوسرے نمبر پر آئی۔ البم کی دو لاکھ اٹھارہ ہزار کاپیاں فروخت ہوئیں۔