وزیر اعلیٰ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،پروفیسر غیاث النبی

وزیر اعلیٰ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،پروفیسر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف صوبے کے عوام کو بہترین معیار کی طبی و تشخیصی سہولیات کی فراہمی کا پختہ عزم کئے ہوئے ہیں اس ضمن میں نئے ہسپتالوں کا قیام، طبی اداروں کی اپ گریڈیشن ،جدید طبی آلات کی تنصیب اورمفت ادویات کی فراہمی کے لئے وافر فنڈ ز کے علاوہ ڈاکٹروں ،نرسوں اور پیرامیڈکس کی اسامیوں میں اضافہ کیا گیاہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور جنرل ہسپتال میں نو تعمیرشدہ پانچ سو بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹرل ایئر کنڈیشنڈ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز) (PINSکے لئے جدید تھری ٹیسلا(ThreeTasla) ایم آر آئی مشین کا تحفہ دیاہے ایسی مشین اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں نصب نہیں ہوئی ۔پرنسپل نے کہا کہ آئندہ دو ماہ تک نئی ایم آر آئی مشین پر ٹیسٹ ہوں گے جس سے نیورورسرجری کے کیسوں اور دیگرامراض میں اعلی کوالٹی کی رپورٹوں کی تیاری سے کامیاب علاج میں مدد ملے گی۔گزشتہ روز PINS کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ کوالٹی ہیلتھ کئیر کو یقینی بنانے کیلئے نیوروسرجری کے تمام وارڈ وں سمیت شعبہ نیورولوجی کو ایک چھت تلے یکجا کر نے سے مریضوں کا بروقت علاج اور لواحقین کی مشکلات میں کمی آنے کے علاوہ ادارے میں صاف ستھرا اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ماحول میسر آیا ہے ۔ اجلاس میں ایم ایس ڈاکٹر غلام صابر، ڈاکٹر سید اسلام ظفر، ڈاکٹر جعفر شاہ اور ڈاکٹر شیراز انجم سمیت دیگر نے شرکت کی۔