وزیر اعظم سے جلسوں پر خرچ کرنے والی رقم کا حساب مانگیں گے،عبدالعلیم خان

وزیر اعظم سے جلسوں پر خرچ کرنے والی رقم کا حساب مانگیں گے،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوام وزیر اعظم سے سیاسی جلسوں پر بے دریغ خرچ ہونے والی سرکاری رقو م کا حساب مانگیں گے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے پٹواریوں اور سرکاری اہلکاروں کے اجتماع سے خطاب کر کے نواز شریف خود کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عوام ان کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2013میں زرداری اور پیپلز پارٹی کی ناکامی کا رونا رو کر میاں برادران نے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن اب انہیں اپنی کارکردگی کا جواب دینا ہو گا کہ لوڈ شیڈنگ سے لے کر بے روزگاری تک میں کیوں کمی نہیں آ سکی ؟ انہوں نے کہا کہ اپنی ناکام ترین پرفارمنس چھپانے کیلئے نوا زلیگ سیاسی شہید بننا چاہتی ہے تاکہ وہ دوبارہ خود کو مظلوم ثابت کر سکے عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیاسی میدان میں عمران خان اور پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے میں ناکامی پر حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں