تحریک انصا ف کرپشن سے پاک معاشرہ کیلئے کوشاں ہے،نوشین حامد

تحریک انصا ف کرپشن سے پاک معاشرہ کیلئے کوشاں ہے،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ عوام کو کرپشن سے پاک معاشرہ دینا چاہتے ہیں، نئے پاکستان کی تعمیر اسی وقت ہوسکتی ہے جب معاشرہ میں ایمانداری کا رواج عام ہو۔
، عمران خان کے موقف کی پوری قوم نے تائید کی ہے ، پوری قوم ہمارے ساتھ ہے اور ہم قوم کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران خان کا موقف اصولی ہے ، پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر عمران خان نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہمارے کارکنوں نے پانامہ لیکس کے معاملہ پر تاریخ ساز جدو جہد کی ،اس جدوجہد کی وجہ سے ہی دنیا کو حقائق کا علم ہوا ، گرمی اور سردی سے بے خبر ہمارے کارکنان سڑکوں پر رہے ،انہوں نے کہاکہ کارکنوں کواپنی قیادت پر گہرا اعتماد ہے ، ہماری کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی اور ملک میں کرپشن فری نظام لائیں گے ، کرپشن سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ،