مانگا منڈی چوک میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا بھی دشوار

مانگا منڈی چوک میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا بھی دشوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)چوک مانگا منڈی میں ناجائزتجاوزات کی بھر مار چوک مانگا منڈی میں پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ، رکشہ والے،ٹیوٹاویگنیوں والوں نے سڑک پر قبضہ جما رکھا ہے،متعلقہ ٹاؤن انتظامیہ خاموش،تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر بھی اس روڈ پر ہے ایمرجنسی کی صورت میں ریسیکو 1122والوں کو بھی راستہ نہیں ملتا ہسپتال روڈ کی چوڑائی 45فٹ ہے پر اس وقت ہسپتال روڈ کی چوڑائی کم ہو کر 20فٹ رہے گئی ہے ایک ایک گھنٹہ ٹریفک بلاک رہتی ہے چوک مانگا منڈی میں ہسپتال روڈ اور چوک مانگا منڈی کے تمام دکانداروں نے اپنی اپنی دکانوں کے آگے سٹال لگوا کر 7ہزار روپے کرایہ وصول کررہے ہیں ،تجاوزات کے باعث سکول جانے کیلئے بچوں اور بچیوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنے پڑتا ہے بچوں کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔