پاکستان اور چائنہ کی دوستی ہمیشہ کے لئے قائم رہے گی
لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط اورہمالیہ سے زیادہ بلند ہے،دونوں ممالک تاریخی اور ثقافتی رشتے میں بندھی ہو ئی ہے،دونوں ملکوں کی دوستی ہمیشہ قائم کرہے گی، ملکی ترقی کے مخالفین خود ہی اپنے پھیلائے ہوئے جال میں پھنس چکے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رمضان صدیق بھٹی،عامر خان،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، ڈسٹرکٹ ممبر سمیرا امجد، سمیت دیگر بھی موجود تھے