پی آئی اے کے جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر تحریک التواء اسمبلی میں جمع

پی آئی اے کے جہاز سے منشیات برآمد ہونے پر تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے پی آئی اے کے جہاز سے لندن میں منشیات درآمد ہونے پر ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا یہ مقدس ایوان پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے سے لندن ہیتھرو ہوائی اڈے پر ہیروئین برآمد ہونے پر وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ واقعہ کی تحقیق کرائی جائے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے