حکمران غریبوں کوریلیف دینے کی بجائے ٹیکس چوروں کو بچارہے ہیں،نسیم زہراء
لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی نائب صدر اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ نسیم زہراء نے کہا ہے کہ حکمران غریب عوام کوریلیف دینے کی بجائے ٹیکس چوروں، منی لانڈررز اور دو نمبر ذرائع سے دولت کمانے والوں کوبچانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو سڑکوں پر گھسیٹنے اور پیٹ پھاڑنے کی بڑھکیں مارنے والے آج ایک دوسرے کی کرپشن بچانے میں لگے ہیں،(ن)لیگ اورپیپلزپارٹی کی نورا کشتی نے پاکستان کو تباہ کردیا اوران کی لوٹ مارکیوجہ سے ملک میں یومیہ 1800ارب روپے کی کرپشن ہورہی ہے اورتمام ادارے برباد ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف تحریک انصاف ہی واحد اپوزیشن جماعت ہے باقی سب جماعتیں نوازشریف کی کرپشن کا دفاع کرنے اور عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے نورا کشتی میں لگے ہوئے ہیں ۔