اورنج لائن میٹرو ٹرین پر تیز ی کے ساتھ کام جاری ہے،میاں عرفان دولتانہ
لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹروٹرین پر تیزی سے کام کرنے کی بھر پور کوشش جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں چین کے تعاون سے لگنے والے منصوبوں کے معیار،شفافیت اور تیزرفتاری سے تکمیل کو یقینی بنایاگیا ہے ۔
ساہیوال میں چین کے تعاون سے لگنے والے کول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوارشروع ہوچکی ہے جبکہ دیگر منصوبوں پر بھی دن رات کام جاری ہے اور میں منصوبوں پر پیش رفت مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔