ایل ڈی اے کا آپریشن،غیر قانونی شادی ہال مسمار
لاہور( اپنے خبر نگار سے)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز لاہور کینال روڈ پر موضع مناواں میں تھانہ ہربنس پورہ کے قریب ایک غیر قانونی شادی ہال کی عمارت کو مسمار کر کے بیرونی گیٹ سربمہر کر دیا ۔
یہ شادی ہال اس سے قبل بھی سربمہر تھا لیکن مالکان نے غیر قانونی طور پر سیلیں توڑ کر تعمیر مکمل کرنے کی کوشش کی تھی جس کی اطلاع ملنے پر ایل ڈی اے کے عملے نے اسے مکمل طور پر مسمار کردیا ۔