کرپٹ سیاسی نظام نے ادارو ں کوتباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا،ذکر اللہ مجاہد

کرپٹ سیاسی نظام نے ادارو ں کوتباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں کرپٹ سیاسی نظام اور مافیا کے گٹھ جوڑ نے اداروں کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں دفتر جماعت اسلامی لاہور میں صحافی حضرات سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور صالح حکومت کی اولین ترجیح اداروں کو مضبوط اور شفاف بنانا ہوتا ہے جہاں ادارے مضبوط ہوں گے وہاں حکمرانی کا نظام سب کے سامنے جوابدہ ہوگا مگر بدقسمتی سے ہمارا حکمران طبقہ خود کسی کے سامنے جوابدہ ہونے کے لیے تیار نہیں۔۔انہوں نے کہا کہ ملکی سرکاری اداروں کا سیاسی بنیادوں پر استحصال ، سیاسی تقرریاں ، سیاسی مداخلت ، اقرباپروری کی وجہ سے مراعات پروفیشنل وحقدار لوگوں کی بجائے من پسند لو گوں اور اداروں میں اہم عہدے دینا حکمران طبقے کا اہم ایجنڈبن چکا ہے جو ملکی نظام کو تباہی و بربادی کے طرف لے جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف عمل ہے اور غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے سرگرداں اور پریشان ہیں ۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ 70سال ہوگئے ملک میں عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں اور ہمارے حکمرانوں نے غریب اور متوسط طبقات کے مسائل کبھی سنجیدگی سے نہیں لیے۔