محکمہ شہری دفاع کی سٹی ٹاور گلبرگ میں آگ بجھانے کی مشق
لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سول ڈیفنس لاہور نے آگ بجھانے کی مشق سٹی ٹا ور گلبرگ میں کی۔مشق میں ٹاور انتظامیہ،سول ڈیفنس،بم ڈسپوزل سکواڈ اور فائر بریگیڈ نے شرکت کی۔اس موقع پر پلازے میں مو جود لو گوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کے عمل کا مظاہرہ کیا گیا اور آگ لگنے کی صورت میں سائرن بھی بجھایا گیا۔اسی طرح بم ڈسپوزل سکواڈ نے تمام پلا زہ میں سرچ آپریشن بھی کیا اور فرضی دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کی مدد سے ہٹایا بھی گیا۔علا وہ ازیں سول ڈیفنس آفیسر لاہور قاری عالم شیر نے شہر کی سات ہائی ریز بلڈنگز کو چیک کیا۔فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل نہ ہونے پر بلڈنگز کے مالکان کو نوٹسسز جا ری کیے ہیں جن میں ان کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سات دن کے اندر اندر فائر سیفٹی کے حوالے سے انتظامات کو مکمل کریں ورنہ ان کے خلاف چالان مکمل کر کے کورٹ بھیج دےئے جائیں گے۔