پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں سوچ کا نام ہے،عابدحسین صدیقی
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے اور اس سوچ کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے اس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر بڑی طاقت بن کر ابھرے گی اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اکے لیے متحد ہونا ہو گا۔
تمام سیاسی قوتوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالا جاسکے، عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں موجودہ حکومت ناکام نظر آ رہی ہے، قیام امن سمیت تمام امور پر سیاسی قوتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم ہونے سے ملک کے مسائل تیزی سے حل کئے جاسکتے ہیں ووٹ کی طاقت پر یقین نہ رکھنے والے انتہا پسندوں، دہشت گرد عناصر کا قلع قمع کرنا موجودہ حکومت کی ذمہ داری ہے اسے دہشت گردوں کے متعلق سنجیدگی سے سوچنا ہو گا جمہوریت کے استحکام، ملک کو ترقی پسند بنانے کیلئے عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں۔