تعلیمی اداروں میں کالعدم تنظیموں کے نوجوان، توجہ دلاؤ نوٹس اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 13 تعلیمی اداروں میں 261 کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔
طلبا و طالبات کی دہشت گردی اور فرقہ واریت میں ملوث کرنے کے لئے سوشل میڈیا، فیس بک، ٹوئٹر، لنک ڈاؤن، وٹس اپ، ٹینگو، سکائپ اور انسٹاگرام کے ذریعے برین واشنگ کر رہے ہیں؟ بعض طلبا کی مالی مدد بھی کی جا رہی ہے۔ طلبا کو انٹرنیٹ سے منتخب کر کے چار ماہ تک فالو کیا جاتا ہے متعدد کالجز و یونیورسٹیوں میں تصادم کروانے میں بھی اسی تنظیم کا ہاتھ بتایا جا رہا ہے؟