حکمران تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،جمشید اقبا ل چیمہ

حکمران تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،جمشید اقبا ل چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے اراکین اپنی قیادت کو پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ کر کے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز بٹور رہے ہیں،پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کا طوق بن چکا ہے اور اس سے ان کے اصل چہرے بھی بے نقاب ہو چکے ہیں ۔
پارٹی دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے سماجی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کے مسائل اور ان کی ترجیحات سے کوئی سرو کار نہیں ، حکومتی پالیسیاں صرف شعبدہ بازی اور ایک مخصوص طبقے کو فوائد پہنچانے کے لئے ہیں۔