آئندہ مالی سال کابجٹ ٹیکس فری ہو گا،چودھری محمد اسلم
لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و چیئرمین یونین کونسل 38چودھری محمد اسلم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کابجٹ ٹیکس فری ہو گاصحت ،تعلیم ،ڈویلپمنٹ اور تونائی منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونگے وفاقی حکومت بھی اس مرتبہ بجٹ میں نئے ٹیکسوں کی بجائے عوامی پیکیجز معتارف کروائے گی۔
۔انہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کے لیے سستے گھروں کیلئے بھی آسان شرطوں پر قرضے دینے کے لیے خصوصی فنڈز رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ممکنہ طور پر اس پیکیج کے لیے حکومت 8 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کرے گی۔وہ یونین کونسل کے عوام الناس سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا آنے والی بجٹ میں سستے گھروں کے لیے قرضے دینے کے پیکیج کو سستے گھروں والے منصوبے کے ساتھ جوڑے گی جس کے بعد کمرشل بینکیں عام افراد کو بھی ضمانت پر حکومتی ہدایات کے مطابق قرض فراہم کریں گی۔