توہین عدالت کی درخواست‘ عدالت عالیہ نے کمشنر ملتان سے 23 مئی تک جواب طلب کر لیا

توہین عدالت کی درخواست‘ عدالت عالیہ نے کمشنر ملتان سے 23 مئی تک جواب طلب کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے توہین عدالت کی درخواست پر کمشنر ملتان سے 23 مئی کوجواب طلب کرلیا(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
ہے۔ فاضل عدالت میں بورے والا کے رہائشی شاہد اقبال نے درخواست توہین عدالت دائر کی تھی کہ بورے والا میں موجود گلشن نور ہاؤسنگ سکیم میں رہائشیوں کے لئے موجودتفریحی پارک اور مسجد کی جگہ کو تحصیل انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی طورپرختم کیا جا رہا ہے۔ جس پرفاضل عدالت سے رجوع کیاتو کمشنر ملتان کو ایک ماہ میں درخواست گذارکو سماعت کرکے دادرسی کرنے کا حکم دیاتھا لیکن مذکورعرصہ گذرنے کے باوجود کمشنر ملتان کی جانب سے متاثرین کی داد رسی نہیں کی گئی ہے اورعدالتی احکامات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر توہین عدالت کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔