محبوس کی گرفتاری کا ریکارڈ مشکوک ڈی پی او مظفر گڑھ کی عدالت طلبی
ملتان (خبر نگار خصوصی) لا ہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے پولیس کی جانب سے محبوس کی گرفتاری کا ریکارڈمبینہ طورپر مشکوک قراردیتے (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
ہوئے ڈی پی او مظفرگڑھ کوفوری طورپر طلب کرکے انکوائری کرنے اورذمہ داروں کو سزادینے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے محبوس کا طبی معائنہ کراکے رپورٹ بھی فوری طورپر عدالت پیش کرنے کا حکم دیاہے فاضل عدالت نے یہ ریمارکس مظفرگڑھ کی کنیزبی بی کی درخواست پرسماعت کے بعددئیے ہیں جس میں مؤقف اختیارکیاگیاتھاکہ اس کے بیٹے سہیل احمدکو پولیس تھانہ سول لائن مظفرگڑھ کے ایس ایچ اوشاہدرضوان اوراے ایس آئی نے 25 اپریل کو حراست میں لیکر ذاتی ٹارچرسیل میں منتقل کردیاہے جہاں اس کو تشددکانشانہ بنایاجارہاہے جس کو جان کے خطرہ کے پیش نظر برآمد کرنے کا حکم دیاجائے۔فاضل عدالت کے حکم پر بیلف نے رپورٹ پیش کی کہ محبوس حوالات میں موجودتھا جس کوریکارڈمیں گزشتہ روزڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ظاہرکیاگیاہے۔