ہنجروال، نوجوانوں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل مکینک کو زخمی کر دیا
لاہور ( کرا ئم ر پو رٹر ) ہنجروال کے علاقہ میں مو ٹر سائیکل مکینک کے اجرت مانگنے ،جھگڑا کرنے اور پولیس کو بلانے پر با اثر افرا د نے اند ھا دھند فا ئر نگ کر دی جس سے موٹرسائیکل مکینک اور اس کا کزن شدید زخمی ہو گئے۔بتا یا گیا ہے کہ ہنجروال کے علاقہ بر کت چو ک مرغزار کالونی میں عر فا ن اپنی دکان میں مو ٹر سائیکلیں ٹھیک کرتا تھا۔جٹ چو ک کے ر ہا ئشی دو بھا ئی اکبر اور ارشد اس کے پاس اپنی مو ٹر سائیکل ٹھیک کروانے آئے ۔ چا ر ہزا ر رو پے بل بننے پردو نو ں بھا ئیو ں نے الزام عائد کیا کہ موٹر سائیکل صحیح ٹھیک نہیں ہوئی ۔ عرفان کے پیسے مانگنے پر تلخ کلامی ہو گئی تواس نے پولیس کو کال کر دی، مقامی چو کی کے اہلکا ر موقع پر آئے اور دونوں بھائیوں کو ساتھ چوکی لے گئے جہاں انہیں مبینہ طو ر پر ر شوت لے کر چھو ڑ دیا ۔تھانے درخواست دینے پر فریقین کورا ت 8بجے طلب کیا گیا ۔ ملزم پا رٹی نے 8بجے سے قبل ہی دیگر 6نا معلوم افرا د کے ہمرا ہ عر فا ن کی د کا ن پر جا کر اند ھا دھند فا ئر نگ کردی۔ فا ئر نگ سے ایک گو لی عر فا ن کے دما غ میں لگی جبکہ عبد الر حمن کو ٹا نگ میں گو لی لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ اور ملزما ن مزہ چکھانے کا للکارتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمیو ں کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلا ف مقد مہ در ج کر کے انہیں گرفتا ر کر لیا جا ئے گا۔