گھریلو ملازمہ قتل کیس،ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ منزہ کی پراسرار ہلاکت کے معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان مکان مالک اسد رضوی اور اسکے بھائی عادل کے علاوہ2اور مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔ ذرا ئع کے مطا بق ماڈل ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ منزہ کے ساتھ پوسٹ ما رٹم رپورٹ میں بد اخلا قی ثابت ہو گئی تھی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ منزہ کے موبائل فون کالز کی تفصیلات حاصل کی جاچکی ہیں جس کی مدد بھی لی جائیگی۔