پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ملتان ریجن میں 3ہزار 709 نئے ٹیکس گزار رجسٹرڈ کرلیے گئے
ملتان ( نیو ز رپورٹر ) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ملتان ریجن (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
میں 3ہزار 709ٹیکس گزاروں کو رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے جن میں ہوٹلز ، ریسٹورنٹس ، میرج ہالز ، کیٹرز ،کیرجی فوڈ ، لین پاور ، بزنس سپورٹرز ، پراپرٹی ڈیلرز ویلڈرز رینٹ اے کار ، کمیشن ایجنٹس ، کنٹریکٹر ، کنسٹریکشن ، آٹو ورکشاپس ، آٹو ڈیلرز ٹریولز ایجنٹس اور ودہولڈنگ ایجنٹس شامل ہیں ۔ پی آر اے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 2016-17میں پی آر آے ٹیکس وصولی کے اہداف 92ارب روپے ہیں ۔ جن میں سے 70ارب روپے کا ہدف اپریل کے وسط میں حاصل کرلیا گیا ہے ۔ امید ہے جون 2017ء تک ٹیکس ریکوری ہدف حاصل کرلیا جائیگا ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال پی آر اے کا ٹیکس ریکوری ہدف62ارب روپے مقرر کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2017-18ء میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ایک سو بیس ارب روپے ٹیکس ریکوری کے اہداف مقرر ہونے متوقع ہیں ۔