سنٹرل جیل میں قتل کے الزام میں قید عبدالحکیم کا 32 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

سنٹرل جیل میں قتل کے الزام میں قید عبدالحکیم کا 32 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سنٹرل جیل میں قتل کے الزا م میں قید 32سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
ہے کہ خانیوال کے علاقہ عبدالحکیم کا رہائشی 32سالہ محمد ارشد ولد محمد رمضان 6سال قبل قتل کے الزام میں سنٹرل جیل بھیجا گیا۔ مقدمہ کی شنوائی عدالت میں جاری تھی،گزشتہ روز اس کی اچانک طبیعت خراب ہوئی،جس پر جیل انتظامیہ کی جانب سے اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ڈاکٹرز کے مطابق متوفی کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔