حضرت شاہ شمس تبریزؒ کے 3 روزہ سالانہ عرس کی تقریبات یکم جون سے شروع ہونگی
ملتان (سٹی رپورٹر)برصغیر پاک ہند کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز کا سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات یکم جون سے درگاہ عالیہ پر شروع ہونگی عرس کی تقریبات کا آغاز ڈی سی ملتان (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
نادر چٹھہ اور زونل ایڈ منٹریٹر اوقاف شاہد حمید ورک کریں گے عرس کے سلسلے میں محکمہ اوقاف سرکل نمبر 1نے انتظامات شروع کر دےئے ہیں اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جات بھی جاری کر دےئے ہیں محکمہ اوقاف پنجاب نے عرس انتظامات کے لئے 75ہزار کے فنڈز جاری کر دےئے ہیں جبکہ مزید فنڈز کے اجراء کے لئے زونل ایڈ منسٹریٹر نے سرکل نمبر 1کو یقین دہانی کر ا دی ہے ۔