ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبدالسمیع کا انسداد دہشتگردی ڈیرہ کی عدالت کا دورہ

ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبدالسمیع کا انسداد دہشتگردی ڈیرہ کی عدالت کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ)لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ کے جسٹس عبدالسمیع خان کا دورہ ڈیرہ غازیخان جسٹس عبدالسمیع خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا دورہ کیا۔ان کی آمد (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری منیر احمد،جج انسداد دہشت گردی شاکر حسن نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر سینئر سول جج ایڈمنسٹریٹر محمد عمران شیخ ،ڈی ایس پی سٹی محمد اظہر گیلانی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر عبدالسمیع خان کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا بعدازاں جسٹس عبدالسمیع خان نے احاطہ عدالت میں پودا لگایا اور دعا کی ۔جبکہ عدالت کے وزٹ کے دوران ویٹنگ روم سائیلان میں موٹرسائیکلیں کھڑی دیکھ کر اظہار برہمی کیا انسداد دہشت گردی عدالت کو چیک کیااور موقع پر ہدایت دیں۔
دورہ