ایڈیشنل ڈپٹی کلکٹر ریونیو کا تبادلہ ضلع بھر میں سرکاری جائیدادوں کی تلاش کاکام ٹھپ ہوکر رہ گیا
ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ایڈیشنل ڈپٹی کلکٹر ریونیو منظر جاوید کی جانب سے سرکاری جائیدادوں پر قابضین کی فہرستیں اور تفصیلات (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )
مرتب کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا ۔ محکمہ مال کے پٹواری سرکاری اراضی کی تلاش تو کرلی لیکن قابضین کی فہرستیں فراہم کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتے رہے ۔ جس پر منظر جاوید نے سخت ایکشن لیا تو محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف نے قابضین کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردیں اسی اثنا میں ڈی سی ریونیو منظر جاوید کا ٹرانسفر ہوگیا اور زاہداکرام نے اے ڈی سی آر کی پوسٹ سنبھال لی ۔ ان کے آنے کے بعد محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف نے سکھ کا سانس لیا ہے اور گندم خریداری مہم کا عذر پیش کرکے قابضین کی فہرستوں کی تیاری روک دی ہے ۔