ایچ ای ڈی کے نوٹیفکیشن سے بحران‘ قائم مقام وی سی کا بھی تعین نہ ہوسکا ‘خواتین یونیورسٹی کے بعدجامعہ زکریا بھی بغیر وائس چانسلر کے چلنے لگی

ایچ ای ڈی کے نوٹیفکیشن سے بحران‘ قائم مقام وی سی کا بھی تعین نہ ہوسکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) ا یچ ای ڈی کے نوٹیفکیشن سے بحران پیدا ہو گیا۔قائم مقام وی سی کا بھی تعین نہ ہوسکا ۔خواتین یونیورسٹی (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
کے بعدزکریا یونیورسٹی بھی بغیر وائس چانسلر کے چلنے لگی ۔بتایاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر ڈاکٹرطاہر امین کی علالت کے بعد ان کی جگہ فرائض کی ادائیگی کیلئے جانشین کا تعین نہ ہوسکا، رہی سہی کسر ایچ ای ڈی کے مراسلوں نے پوری کردی۔ ڈاکٹر طارق محمود انصار ی کو کام سے روکنے کے مراسلے کے بعد نئے قائم مقام کا تعین نہ ہوسکا اوریونیورسٹی ایک با پھر سربراہ کے بغیرچل رہی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ڈاکٹر طاہر امین چارج سنبھال لیں گے ۔