لائن مین کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے ذمہ دار 4 اہلکاروں کو سزائیں

لائن مین کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے ذمہ دار 4 اہلکاروں کو سزائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)لائن مین کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے ذمہ دار 4 اہلکاروں کو سزائیں سنا دی گئیں۔ ایس ڈی او بدستور بچا (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
ہوا ہے۔ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن( جی ایس او) کے سپرٹینڈنگ انجینئر خالد جاوید خان نے مجاز اتھارٹی کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چار ملازمین کو سزائیں سنائی ہیں۔ ان ملازمین کو 21 ستمبر 2016ء کو پیراں غائب پاورہاؤس حادثے میں لائن مین Iاللہ نواز کی حادثاتی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ لائن سپرٹینڈنٹI محمد رفیق کی تنزلی کرتے ہوئے لائن سپرٹینڈنٹ IIبنادیا گیا ہے۔ لائن مین I عہدہ کے تین ملازمین محمد صادق، امجد پرویز اور محمد اکرم کی ایک ، ایک سال کیلئے ایک انکریمنٹ روک دی گئی ہے۔ ایس ڈی او انوارالحق کے کیس کا فیصلہ چیف انجینئر شیخ عتیق الرحمٰن کریں گے۔