سعودی ائیر لائن کے مسافروں کے سامان کی گمشدگی ‘ متعدد شکایات سامنے آگئیں
ملتان ( نیوز رپورٹر ) سعودی ائیر لائنز کی پرواز سے جدہ سے ملتان سفر کرنیوالی خواتین بلقیس بی بی اور زبیدہ بی بی ہفتوں گزرنے کے باوجود اپنے سامان سے محروم ہیں کسووال کے رہائشی ساجد جاوید نے بتایا کہ عمرہ کی سعادت کے بعد 24اپریل کو جدہ سے ایس او 800سے ملتان ائیر پورٹ (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )
پہنچے لیکن ان کی والدہ اور خالد کا سامان تین بیگ نہ ملنے پر سعودی ائیر لائنز کی جانب سے سامان کی ہینڈلنگ کمپنی سیپ سے رابطہ کیا لیکن کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا اب تک ہم پانچ چکر لگاچکے ہیں ۔ اس ضمن میں جب ہینڈلنگ کمپنی سیپ انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ’’پاکستان ‘‘ کو بتایا کہ اب تک متعدد شکایات آچکی ہیں اور سعودی ائیر لائنز کی ہدایت کے مطابق تمام شکایات کنندگان کو سامان کے کلیمز کے لیے سعودی ائیر لائنز کے ای میلز ایڈریس فراہم کردیا گیا ہے جس پر مسافر اپنی شکایات ارسال کرکے کلیمز کی وصولی کرسکتا ہے ۔
سامان