دہلی گیٹ کے علاقہ سے 60 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
ملتان(کرائم رپورٹر) دہلی گیٹ کے علاقہ سے 60سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کرد ی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روزدہلی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
گیٹ پولیس کو مکان میں لاش کی اطلاع ملی ،جس پر وہ موقع پر پہنچے اور لاش کو قبضے میں لیا ، مرنے والے کا نام محمد جاوید بتایا گیا ،جو کہ مکان میں اکیلا رہتا تھا۔ اور چھپائی کا کام کرتا تھا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے اسے تشدد کر کے قتل کیا ہے تاہم حتمی طور پر پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔