میپکو لائن سٹاف کے رکھے گئے نجی الیکٹریشنوں کی کرنٹ سے ہلاکتیں
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں پرائیویٹ الیکٹریشنوں کے کرنٹ لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لائن سٹاف کی کمی کے باعث میپکو کے لائن سپرٹینڈنٹس اور سینئر لائن مینوں نے پرائیویٹ الیکٹریشن رکھے ہوئے ہیں۔ ان پرائیویٹ الیکٹریشنوں کی عدم تربیت اور تجربے سے محروم ہونے کی وجہ سے حادثات میں انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں۔ جنوبی پنجاب کے 13(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
اضلاع پر محیط میپکو ریجن میں لائن مینوں کی شدید کمی ہے جسے پورا نہیں کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میپکو میں 23 فیصد آسامیاں خالی ہیں رواں سال کے دوران 6 پرائیویٹ الیکٹریشن جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سرکاری اہلکار اگر دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو جائیں تو ان کے ورثا کو 25لاکھ روپے کے علاوہ پنشن بھی ملتی ہے جبکہ سی بی اے یونین کی طرف سے بھی لاکھوں روپے کی مالی امداد کی جاتی ہے لیکن پرائیویٹ الیکٹریشنوں کی بیواؤں اور بچوں کو ایک پائی نہیں ملتی۔
نجی الیکٹریشن