ضروری مرمت اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں بجلی بندش باقاعدہ مشتہر شیڈول کیمطابق کی جا رہی ہے‘ ایس ای میپکو
ملتان (سٹاف رپورٹر)سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو ملتان سرکل محمد اکرم بھٹی نے کہاہے کہ صارفین کی آگاہی کے لئے ضروری مرمت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
اور دیکھ بھال کے سلسلہ میں ہونے والی بجلی کی بندش کا شیڈول باقاعدگی سے مشتہرکیاجارہاہے اور اس کی معلومات میپکو کی ویب سائٹ www.mepco.com.pkپر بھی دی جارہی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ملتان ڈویژن کی سربراہی میں قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سرکل کے زیر انتظام علاقوں میں صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے سب ڈویژن، ڈویژن اور سرکل کی سطح پر کمپلینٹ سنٹر چوبیس گھنٹے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ فنی خرابی اور قدرتی آفات کی صورت میں لائن سٹاف ایمرجنسی بنیادوں پر ڈیوٹی دیتاہے ۔ میپکو چیف کی ہدایات کی روشنی میں سرکل سے کمپلینٹ سنٹرز کی روزانہ مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ صارفین بجلی بندش اور اس سے متعلق شکایات کی صورت میں اپنے متعلقہ سب ڈویژنل دفاتر ، ریجنل کمپلینٹ سنٹر کے ٹول فری نمبر 0800-63726، 061-9220217،061-9220313اور061-9220314پر رابطہ کریں ۔