ایس ایس پی آپریشنز کی والنٹیئرز پولیسنگ کے سلسلے میں طلبہ سے میٹنگ

ایس ایس پی آپریشنز کی والنٹیئرز پولیسنگ کے سلسلے میں طلبہ سے میٹنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس کی ہدایت پر پولیس لائن ملتان میں ایس ایس پی آپریشنز نے وولینٹئیرز اِن پالیسنگ کے سلسلے میں طلباء کے ساتھ میٹنگ کی ۔(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز ملتان کے ہمراہ ڈی ایس پی انوسٹی گیشن II شبینہ کریم، لیڈی سب انسپکٹر انعم سلیم،سب انسپکٹر فیضان علی رضانے شرکت کی۔تمام VIP طلباء و طا لبات کو فرنٹ ڈیسک کے کام کرنے کا طریقہ اور اس کی افادیت بتائی گئی ۔خواتین داد رسی سنٹر ملتان کے کام کے متعلق بریفنگ دی گئی ۔شہر میں وال چاکنگ کی ممانعت کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ ایک جرم ہے اور اس پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے۔ طلباء و طالبات کو حساس تنصیبات کے بارے میں آگاہی دی گئی کہ کس طرح حساس تنصیبات کے بارے میں اگر کوئی مشکوک حرکت دیکھیں تو فوراََ پولیس کو بتائیں۔ مندرجہ بالا تمام قوانین کے بارے میں اگر کوئی معلومات رکھتے ہوں تو آپ لوگ ہمیں فیس بک ،وٹس ایپ،موبائل نمبر، میسنجر ،ملتان پولیس ایپ ، کسی بھی تھانہ کے فرنٹ ڈیسک اور ریسکیو15 پر کال کر کے اطلاع دے سکتے ہیں۔ معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ اس کے علاوہ آپ اپنے علاقے میں یا اپنے ارد گرد ماحول کو دیکھ کر مثبت قدم اُٹھائیں۔جیسے آپ کہیں دیکھتے ہیں کہ جواء ہورہا ہے، منشیات فروشی ہو رہی ہو، شر انگیز لٹریچر تقسیم کیا جا رہاہو، مشکوک افراد رہ رہے ہوں وغیرہ تو پولیس کو فوری طور پر اطلاع دیں۔ دریں اثناء ایس پی گلگشت شازیہ سرور نے گلگشت ڈویژن کے بنکرز اور تاجران سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں اے ایس پی نیو ملتان شہزادہ عمر بابر، ڈی ایس پی نصراللہ وڑائچ ،ڈی ایس پی عبدالرحیم لغاری نے شرکت کی۔ ایس پی گلگشت نے تاجران اور بنکرز سے سکیورٹی معاملات پر گفتگو کی اوران کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے ۔بنک کے نمائندوں اور تاجران کی نشاندہی پرایس پی گلگشت نے حساس جگہوں پر گشت بڑھانے کا حکم دیا۔اسی طرح بنکرز اور تاجران سے سیکورٹی گارڈز کی بہترین ٹریننگ، بہترین اسلحہ رکھنے کی ہدایات کیں۔