تھانہ شاہ شمس اورخانیوال تھانہ کہنہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 11 افراد گرفتار، گھروں کی بھی تلاشی لی گئی

تھانہ شاہ شمس اورخانیوال تھانہ کہنہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن‘ 11 افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،خانیوال(کرائم رپورٹر،بیورونیوز) ملتان پولیس اور جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے گزشتہ روزتھانہ شاہ شمس کے علاقے میں سرچ (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
آپریشن کیا،جو 6گھنٹے تک جاری رہا۔اس دوران پیر کالونی اور محمود آباد کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی کی گئی جبکہ 120 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق اور 269 گھروں کی سرچنگ کی گئیبتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔ دریں اثناء پو لیس اور حساس اداروں کا خانیوال تھانہ کہنہ کے علاقہ میں سرچ آپریشن جس میں آپریشن کے دوران 27گھروں کی تلاشی لی گئی اور45افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی 2 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد، 5 مشتبہ افراد بھی زیرحراست میں لے لیے۔