ڈکیتی مزاحمت پر اشتہاری کی 2 بھائیوں پر فائرنگ ‘ ایک جاں بحق ‘ دوسرا زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر اشتہاری کی 2 بھائیوں پر فائرنگ ‘ ایک جاں بحق ‘ دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دائرہ دین پناہ، کوٹ ادو(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) درجنوں مقدمات میں مطلوب اشتہاری کی دن دیہاڑے (بقیہ نمبر32صفحہ7پر )
ڈکیتی، مزاحمت پر دو بھائیوں پر فائرنگ ایک موقع پر جان بحق دوسرا شدید زخمی ،ملزمان موٹر سائیکل لے کر فرار، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز بدنامِ زمانہ ڈکیت صابر حسین عرف بگی بوہا ، ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ جنوں موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار دو بھائیوں سے ہنڈا موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی ، مزاحمت پر صابر حسین عرف بگی بوہا نے دو بھائیوں محمد رمضان اور محمد رضوان ولد منظور حسین جویہ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 25سالہ محمد رمضان موقع پر جان بحق جبکہ بھائی رضوان شدید زخمی ہو گیا ۔جسے فوری طورپر نشتر ریفر کر دیا گیا ، ملزمان موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔یاد رہے ملزم صابر حسین عرف بگی بوہا متوفی اور زخمی رضوان کے قریبی ہمسایہ ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔