باردانہ کا دوبارہ اجرا، گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی لمبی قطاریں

باردانہ کا دوبارہ اجرا، گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کی لمبی قطاریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، دوکوٹہ، راجن پور، ہیڈ راجکاں، ڈاہرانوالہ (سپیشل رپورٹر، نمائندگان) باردانہ کا دوبارہ اجراء ہونے پر کاشتکاروں کی خریداری (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )
مراکز پر لمبی قطاریں کٹوتیوں کا سلسلہ بھی عروج پر پہنچ گیا بنگلہ دھینگن پر آڑھتیوں کی دکانوں پر چھاپوں کے دوران 150 سے زائد سرکاری بوری برآمد فوڈ افسران کے دورے جاری انتظامات پر اطمینان کا اظہار تفصیل کیمطابق محکمہ خوراک ملتان ڈویثرن کے چار اضلاع میں قائم 48گندم خریداری مراکز پر باردانہ کا اجراء دوبارہ شروع ہونے پر گندم خریداری مراکز پر باردانہ کے حصول کیلئے کا شتکاروں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جس کے نتیجہ میں کاشتکاروں کو باردانہ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری جانب گندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں سے گندم خریداری کے دوران 3سے 4کلوگرام فی بوری ناجائز کٹوتیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جس کے باعث گندم خریداری مراکز پر عملہ اور کاشتکاروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن کر رہ گئے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں پریشان کن امر یہ ہے کہ محکمہ خوراک کے ضلعی افسران بھی مذکور ہ کرپشن میں حصہ دار بن کرکاروائی سے گریز اں ہیں جس کے باعث کاشتکاروں کی شکایات کا ازالہ کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔دوسری جانب محکمہ خوراک ملتان ڈویثرن کی جانب سے گندم خریداری کا 65فیصد ہدف حاصل کئے جانے کا دعوی کیا جارہا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ خوراک ملتان ڈویثرن کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق ملتان ڈویثرن میں 16مئی تک 436955میٹرک ٹن گندم خریدکرلی گئی ہے جبکہ بقیہ ہدف بھی جلد حاصل کر لیا جائے گا۔ دوکوٹہ سے نامہ نگار، نمائندہ پاکستان کیمطابق نواحی چک نمبر 143/Wbکا رہائشی محمد عمران پاسکو سنٹر پر ایک درخواست سنٹر انچارج گُل خان کے نام بابت ریکارڈ نقولات حاصل کرنے کے لیے لے کر گیا تو سنٹر انچارج غصے میں آگیا اور اس نے اپنے پاس بیٹھے ہوئے ٹاؤٹوں کے ساتھ مل کر شہری عمران کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس سے ساڑھے دس ہزار مالیت کا موبائل فون اور نقدی رقم 4500روپے زبر دستی چھین لیے شہری کی راہ چلتے لوگوں نے ان سے جان بخشی کروائی شہری نے تشدد کرنے اور سامان چھیننے پر سنٹر انچارج اور غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے تھانہ مترو کے ایس ایچ او کو درخواست گزار دی راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار کیمطابق کسانوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب ،ڈی ایف سی میاں پرویزافضل اور فوڈ انسپکٹر راشد قریشی نے عملہ فوڈ کے ہمراہ بنگلہ دھینگن پر قائم آڑھتیوں کی دوکا نوں پر چھاپے مارے ،اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ان دوکانوں سے برآمد ہونے والی جیوٹ سرکاری بوریاں اور پچاس کلو گرام کے تھیلے برآمد کئے گئے اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر ڈی ایف سی راجن پور نے بسم اللہ زرعی سروس بنگلہ دھینگن کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے تحریری استغاثہ بھیج دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم پالیسی کے تحت فصلات کی مقرر رقم پر حق کسانوں کا ہے مڈل مین جعلسازی کرکے اُن سے یہ حق چھین رہے ہیں ایسے جعلسازوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی دریں اثناء ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر میاں پرویز افضل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ بارہ ہزار سات سو سے زائد باردانہ کسانوں کو فراہم کیا گیاگیارہ لاکھ ساٹھ ہزار بوری چلائی گئی جبکہ گیارہ لاکھ چوبیس ہزار سے زائد گندم کی بوریاں وصول کی گئیں انیس مئی تک پندرہ لاکھ پچاس ہزار بوری چلائی جائے گی انہوں نے کہا کہ راجن پور میں موجود 9 سنٹروں پرکاشتکاروں اورکسانوں کوہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہے حکومت کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے ہیڈ راجکاں سے نامہ نگار کیمطابق پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق چھوٹے اور عام کاشت کاروں کو مکمل ریلیف فراہم کر رہے ہیں، حکومتی پالیسی کے مطابق سنٹر پر کاشتکاروں کو ہر سہولت بہم پہنچائی جارہی ہے، اب تک ایک لاکھ بوری باردانہ کاشت کاروں میں تقسیم کیا جاچکاہے، ان خیالات کا اظہار ہیڈراجکاں سنٹر میں تعینات فوڈ انسپکٹر آغا ہارون نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ڈاہرانوالہ سے نامہ نگار کیمطابق میڈیا نمائندوں کا مرکز خرید گندم ڈاہرانوالہ کا دورہ۔کاشتکاروں کا باردانہ کی تقسیم کے حوالے سے اطمینان کا اظہار۔مرکز خریداری گندم ڈاہرانوالہ میں کاشتکاروں نے بہترین انتظامات کرنے پر سنٹر انچارج رانا خالدحسین کی کار کردگی کو سراہا۔میڈیا نمائندوں نے اسسٹنٹ فوڈ انسپکٹر رانا خالدحسین سے بھی ملاقات کی ۔انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کاشتکاروں کو بار دانہ کی تقسیم منصفانہ بنیادوں پر کی جا رہی ہے،مقررہ ٹارگٹ خوش اسلوبی کے ساتھ پورا کر لیا جائے گا۔حکومت پنجاب نے اس بار گندم خریداری مراکز پر بہترین انتظامات کیے ہیں جس کی وجہ سے کاشتکار مطمئن نظر آرہے ہیں۔