بدچلنی کے شبہ میں بیوی قتل، ماں بیٹی سمیت 9افراد حادثات و واقعات کی نذر

بدچلنی کے شبہ میں بیوی قتل، ماں بیٹی سمیت 9افراد حادثات و واقعات کی نذر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال،بارہ میل، بٹہ کوٹ، گڑھا موڑ، لُڈن، کوٹ ادو، شاہ جمال، دائرہ دین پناہ، لودھراں، ہیڈ راجکاں، بھکر، کروڑ لعل (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
عیسن (نمائندگان) بدچلنی کے شبہ میں شوہر نے بیوی کا گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا چھت گرنے ، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں ماں، بیٹی، بچی سمیت 9 افراد جاں بحق ہوگئے 2خواتین نے کالا پتھر پی کر خودکشی کرلی اس سلسلہ میں خانیوال ، بارہ میل ، بٹہ کوٹ سے نمائندگان کیمطابق گزشتہ روز پنج کسی کی رہا ئشی سو لہ سالہ طا ہرہ بی بی موٹر سائیکل نمبری3753/KWLپر اپنے بھا ئی جا وید کے ہمراہ گھر سے رشتہ دا روں کو ملنے چو پڑ ہٹہ جا رہی تھی کہ جھنگ روڈ پر سڑک پر موٹر سائیکل کھڈے پر گزرتے بے قا بو ہوجا نے پر طا ہرہ تواز ن برقرار نہ ر کھتے سڑک پر آن گری کہ اس دوران عقبی سمت سے آنے والی تیز رفتار نے اسے کچل ڈالا جس سے زخموں کی تاب نہ لا تے طا ہرہ موقع پر خالق حقیقی سے جا ملی جب کہ اسکا بھا ئی جا وید بھی بھی شدید زخمی ہو گیا جسے فوری تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جب کہ ھا دثہ کا مرتکب کار ڈرائیور کار سمیت جا ئے حادثہ سے فرار ہو جا نے میں کامیاب ہو گیا گڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر کیمطابق چک نمبر 182 ڈبلیو بی کے وریام نمبردار مرحوم کی بہو اور رمضان تارڑ کی بیوی تین بچوں کی ماں حافظہ مریم صبح سویرے اپنے سوئے ہوئے بچوں پر پنکھا لگا رہی تھی کہ شارٹ پنکھے میں کرنٹ آجانے سے جاں بحق ہو گئی مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔لڈن سے نامہ نگار کیمطابق لڈن کے نوا حی علا قہ موضع قادر واہ کی رہائشی 28سالہ نصرت بی بی کی شادی امین ورک کے گھر ہوئی گزشتہ روز امین نے بد چلنی کے شبہ پر اپنے بھا ئیوں نیک اور ریاض کے ساتھ ملکر اپنی حاملہ بیوی نصرت بی بی کا گلا گھو نٹ کر موت کے گھاٹ میں اتار دیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کیمطابق نواحی علاقہ بستی کورائی کی رہائشی شادی شدہ عا صمہ بی بی نے شوہر سے جھگڑ کر کالا پتھر پی لیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گئی۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کیمطابق نواحی علاقہ قصبہ سنانواں میں محمد عرفان سرویا کی 3سالہ بیٹی علیزہ عرفان گھر میں پڑے پانی سے بھرے ٹب میں نہا رہی تھی کہ ٹب میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی، دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کیمطابق ہومی سائیڈدائرہ دین پناہ کی پولیس وین قتل کے ملزمان کی گرفتاری میں چھاپوں کے دوران اسکی سائیڈلگنے سے احسان پورکے رہائشی موٹرسائیکل سوارذکاء اللہ نظامی اوراسکی ہمشیرہ زاہدپٹرولیم سروس کے قریب گرکردونوں زخمی ہوگئے جبکہ تشویش ناک حالت میں ذکاء اللہ نظامی کونشترہسپتال ملتان ریفرکردیاگیاعلاوہ ازیں دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقہ بنگلہ ہنجرائی کے رہائشی محمدحسین چانڈیہ کا30سالہ بیٹامنیرچانڈیہ علی پورمیں ٹینکی اورآئل ٹینکرمیں تصادم کے نتیجہ میں موقعہ پرجاں بحق ہوگیامرحوم4بچوں کاباپ تھا جسکی نمازجنازہ5:30بجے بنگلہ ہنجرائی میں اداکرنے کے بعدمقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بائی پاس روڈ نزد ماڈل سٹی لودھراں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر نادیہ دختر شیر محمد 18سالہ موقع پر جاں بحق ھوگء ایک خاتون شدید زخمی۔ٹرک والا موقع سے فرار ھوگیا۔ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون کو ھسپتال منتقل کر دیا جسکا نام کالی مائی عمر 35سال دونوں خاتون حویلی نصیر خان کی رھائشی تھیں۔بستی زبیر آباد جگو والا میں کام کرتے ھوئے ایک آدمی جسکانام عارف ولد یاسین عمر 35سال کنواں میں گر کر جاں بحق ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو باھر نکال کر ورثا کے حوالے کیا۔ ہیڈ راجکاں سے نامہ نگار کیمطابق آسیہ بی بی زوجہ نذیراحمد عمر 38سالہ سکنہ 36ڈی این بی بارش کا پانی چھت سے گرانے کیلئے چھت پر گئی تو اچانک چھت گر گئی ،چھت کے نیچے اس کی بیٹی ثمینہ بی بی بھی نیچے آگئی جس سے دونوں ماں بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ بھکر سے نامہ نگار کیمطابق 3سال قبل ضلع وہاڑی کی رہائشی خاتون نے نوتک کی نواحی بستی دوکانان کے رہائشی نوجوان محمد ابراہیم سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد اللہ تعالیٰ نے2بچے بھی دیئے اس کا شوہر بھٹہ پر مزدوری کرتا تھا۔ گزشتہ روز گھریلو جھگڑا پر خاتون نے غصہ میں آکر کالا پتھر پی لیا۔ معلوم ہونے پر ڈی ایچ کیو بھکر لایا گیا ڈی ایچ کیو بھکر کے ڈاکٹروں نے خاتون کو ملتان ریفر کردیا۔ ملتان نشتر ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں خالق حقیقی سے جاملی کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ملک طارق کھیڑا کابھتیجا محمد لیاقت کھیڑا محنت مزدوری کے سلسلہ میں ہری پور گیاھوا تھا کہ اوورفلائی پل پر کام کرنے کے دوران گارڈر گر گیا جسکی زد میں آکر محمد لیاقت کھیڑا موقعہ پر ھی جاں بحق ھوگیا اور ساتھ کام کرنے والے 6 مزدور جن کاتعلق موضع دین پور سے ھے شدید زخمی ھوگئے جنہیں ہری پور ھسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر علاج جاری ھے مرحوم محمد لیاقت کھیڑا کا نماز جنازہ ادا کیا گیا نماز جنازہ میں ضلعی چیئرمین ملک عمرعلی اولکھ۔ امیدوار صوبائی اسمبلی چوھدری محمد اطہر مقبول۔ عبدالاحدخان نیازی۔ سنیئرنائب صدرانجمن تاجران سید ممتاز شاہ ۔کونسلرز چوھدری افتخار احمد۔ رانا محمد طارق۔ حکیم محمد آفتاب ۔ اشفاق خان بلوچ۔ غلام یاسین بھٹی۔ نیئر عباس سواگ۔ ملک عامر کھیڑا۔ محمداشرف عرف اشی۔ محمد ریاض حسین چنڈی۔ ودیگر بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔