تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو مستقل نہیں کیا جا سکتا : جسٹس اعجازا فضل

تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو مستقل نہیں کیا جا سکتا : جسٹس اعجازا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ نے پنجاب میں انگریزی کے 17ہزار اساتذہ کی مستقلی سے متعلق کیس میں تقرریوں کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ روز کے لیے ملتوی کردی اور کہا کہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر میرٹ پر فیصلہ دیں گے ۔بدھ کو کیس کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی دوران سماعت جسٹس اعجازا فضل نے ریمارکس دیئے کہ تعلیمی معیار پر پورا نہ اترنے والوں کو مستقل نہیں کیا جاسکتا ، جس پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خلاف ضابطہ بھرتیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ، جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ تعلیمی قابلیت پر پورا نہ اترنے والوں کو رعایت کیسے دی ،تمام ملازمین کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہو نا چاہیے،پسند نہ پسند بنیادوں پر فیصلے نہیں .ہونے چاہئیں، عدالت نے وکلاء کو سننے کے بعد تقرریوں کا تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت پندرہ روز کے لیے ملتوی کردی۔

اساتذہ مستقلی کیس

مزید :

علاقائی -