ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ ،اسے پارلیمنٹ میں لائینگے :عمران خان

ڈان لیکس قومی سلامتی کا معاملہ ،اسے پارلیمنٹ میں لائینگے :عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے بینظیر حکومت گرانے کیلئے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے تھے اس کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا،ڈان لیکس کی رپورٹ میں دو ماہ کیوں لگے ؟ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے اسے پا ر لیمنٹ میں لائیں گے، بینظیر کی حکومت گرانے کیلئے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے فنڈ لیا تھا خالد خواجہ نے بتایا انہوں نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیکر نواز شر یف کو دیئے ،اسامہ بن لادن سے فنڈز لینے کا کیس عدالت لیکر جا رہا ہوں یہ میرا کیس نہیں پوری قوم کا کیس ہے،ڈی جی آئی ایس آئی نے لکھائی میں بیان حلفی دیا نواز شریف نے ان کو پیسے دیئے ہیں، ایف آئی اے تحقیقات کیوں نہیں کرتی، پانچ سال سے کیس ملتوی ہے، منی لانڈرنگ ملک کو تباہ کر رہی ہے۔ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں عمران خان کامزید کہنا تھا ٹیکس چوری ہو جاتا ہے جمع ہی نہیں ہو پاتا ،ایک ہزار ارب روپے سالانہ چوری ہورہے ہیں ،مسلم لیگ(ن) بزنس مینوں سے فنڈز لیتی ہے ،قطری کی کہانی کوئی بھی ماننے کو تیار نہیں، نواز شریف نے کہا رقم قطری نے دی ،قطری نے حسن اور حسین کو رقم دی، مریم اور حسن نواز کا نام پاناما لیکس میں ہے، سپریم کورٹ کو جائیداد کے ثبوت مانگنے چاہیے تھے، سویلین ادارے نواز شریف کی تحقیقات کریں گے ،ادارے کیسے وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف تحقیقات کریں گے ؟ ہمیں سپریم کورٹ کی مانیٹرنگ سے امید ہے ، کیس میں کسی کو کلین چٹ مل ہی نہیں سکتی دو ججز نے جھوٹا اور تین نے مزید تحقیقات کا کہا ہے ،نواز شریف نے ابھی تک منی ٹریل نہیں دی ،صادق اور امین کی شرط پوری دنیا کے قانون میں ہے،ملک بچانے کیلئے اس شرط کا لاگو ہونا ضروری ہے پاکستان میں کرپشن عروج پر پہنچی ہوئی ہے، ہم پبلک سے رقم لیتے ہیں نہ کہ فارن فنڈنگ سے جب سے پاناما کیس شروع ہوا مخالفین تب سے مجھ پر غیر ملکی فنڈنگ کا الزام لگا رہے ہیں ،11ء میں میرے اثاثے دنیا کے سامنے تھے میرا ایک ایک پیسہ میرے نام پر ہے کبھی بھی بچوں کے نام پر نہیں رکھا، 1983میں لندن میں فلیٹ خریدا تھا تب میں کرکٹ میں دنیا کا سب سے بہترین آل راؤنڈر مانا جا تا تھا، فلیٹ کی رقم کرکٹ کھیل کر ادا کی سات سال کے بعد ہسپتال کا ٹرسٹ کھولا، سپریم کورٹ میں پوری منی ٹریل دکھاؤں گا یہ اب تک نہیں دکھا سکے، یہ لوگ نہیں مانتے کہ ان کے فلیٹس ہیں یہ تو پاناما میں پکڑے بھی گئے ، مریم نواز کہتی ہیں باہر کے ملک میں کوئی جائیداد نہیں یہ جھوٹ بولتے ہیں، ن لیگ کو مشرق وسطیٰ سے پیسے ملتے ہیں، مجھے ایک ملک نے پیشکش کی مگر میں انکار کر دیا،شاہراہ دستور کا فلیٹ میں نے کبھی نہیں چھپایا ایک جھوٹ بولنے سے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں، نواز شریف کے بچے کبھی کچھ اور کبھی کچھ اور کہتے ہیں، سوشل میڈیا بند کر کے عوام کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا، پی ٹی آئی ملک بھر میں ریکارڈ جلسے کرتی ہے۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -