توہین عدالت کیس ، الیکشن کمیشن کی عمران خان کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری مہلت

توہین عدالت کیس ، الیکشن کمیشن کی عمران خان کو جواب جمع کرانے کے لیے آخری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت میں عمران خان نے وکیل تبدیل کرلیا ، نئے وکیل نے عدالت سے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے جواب دائرکرنے کیلئے 29 مئی کو آخری مہلت دے دی۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈز کیس میں تحریک انصاف کو اکاؤنٹس کی تفصیلات اور توہین عدالت کیس میں عمران خان کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دے دی۔گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا نے استفسار کیا کہ تحریک انصاف سے اکاؤنٹس کی جو تفصیلات مانگی گئی تھیں وہ کیوں نہیں جمع کرائی گئیں؟ تحریک انصاف کے وکیل نے کہا انہیں اب تک الیکشن کمیشن کے تفصیلی آرڈر کی کاپی موصول نہیں ہوئی، آئندہ سماعت پر دستاویزات جمع کرا دیں گے۔درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا سالہا سال سے یہ معاملہ الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے، الیکشن کمیشن خود سٹیٹ بینک سے پی ٹی آئی بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرے۔ توہین عدالت کیس میں بھی الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 29 مئی تک جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے جہلم اور ساہیوال کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اورحمزہ شہباز کو نوٹس جاری کیا تھا ، تاہم حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی تھی۔عمران خان کے وکیل کا کہنا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضابطہ اخلاق کے معاملے پرحکم امتناع جاری کررکھاہے۔سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا حکومت کی حکمت عملی ہے پی ٹی آئی کو زیاہ کیسز میں الجھایا جائے۔حکومت جہاں پاناما کیس سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے وہیں جے آئی ٹی کی تحقیقات میں بھی رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا ہے،انہوں نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان بھی کیا۔
آخری مہلت

مزید :

صفحہ اول -