مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فورسز کا پرامن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد‘24افرادزخمی

مقبوضہ کشمیر:قابض بھارتی فورسز کا پرامن مظاہرین پر وحشیانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع شوپیاں کے علاقے ہیف شرمال میں پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں 24 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے بدھ کی صبح ہیف شرمال کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو سخت جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض اہلکاروں نے گھریلو اشیاء کی توڑ پھوڑکی اور املاک کو نقصان پہنچایا ۔ عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکارو ں نے اس دوران معراج احمد گنائی اور خوشحال حامد نامی دو نوجوان گرفتار کر لئے۔ بلا جواز محاصرے اور لوگوں پرتشدد اور گرفتاریوں کیخلاف علاقے کے نوجوان احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ قابض اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کے علاوہ پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 24سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق 12سے زائد افراد پیلٹ لگنے سے زخمی ہوئے۔دریں اثناء منگل کولائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر انڈین آرمی کی بلااشتعال گولہ باری، انڈین آرمی نے سول آبادی کو نشانہ بنایاتھا جس سے تین افراد زخمی ہوئے۔ پاک افواج کی بھرپور جوابی کارروائی ،دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیاتھا ۔ ٹائیں، چتر، جگالپال، خانپور، راجدہانی، سوہانہ ، کھڈ مٹھی دھڑہ، اندرلہ کٹیڑہ کی سویلین آبادی عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ۔اڑھائی گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی شدید گولہ باری سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ انڈین آرمی کی فائرنگ سے ذیشان، محمد عمران اورجاوید زخمی ہو گئے ۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

صفحہ اول -