آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ’’انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینا رآج ہو گا

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ’’انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے زیر اہتمام ’’انتہاء پسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار (آج) جمعرات کو منعقد ہو گا۔بدھ کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی آڈیٹوریم راولپنڈی میں سیمینار کا اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سیمینار سے کلیدی خطاب کریں گے۔ سیمینار میں ممتاز ماہرین تعلیم، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، طلباء، تعلیمی اداروں کے مہتمم اور قومی و بین الاقوامی میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔
آئی ایس پی آر

مزید :

صفحہ آخر -