اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا دورہ جی ایچ کیو ، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیز ی پر احتجاج ریکارڈ کرایا

اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا دورہ جی ایچ کیو ، پاک فوج نے بھارتی اشتعال ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کی دعوت پر اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔ پاک فوج نے فوجی مبصرین کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو جی ایچ کیو راولپنڈی بلایا گیا اور انہیں بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی گئی، پاک فوج نے اقوام متحدہ سے بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر احتجاج کیا۔ فوجی مبصرین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارتی افواج نے10،13اور16مئی کو لائن آف کنٹرول پر رہائشی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ، سبز کوٹ، بروہ، ٹانڈر، کوٹ کوتیرہ اور کیرالہ سیکٹرز میں شہری علاقوں پر فائرنگ کی۔بھارتی فوج نے چھوٹے،خودکاراوربھاری ہتھیاراستعمال کئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ہیوی مارٹر اور فیلڈ آٹلری کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی افواج نے رہائشی آبادیوں پر مارٹر گولے داغے اور توپ خانے کا استعمال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ خواتین اور بچوں سمیت15افراد زخمی ہوئے ہیں۔
فوجی مبصرین

مزید :

صفحہ اول -