بیویوں کو قتل کرنے کے مقدمات ، ایک شوہر بری، دوسرے کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

بیویوں کو قتل کرنے کے مقدمات ، ایک شوہر بری، دوسرے کی سزائے موت عمر قید میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائی کورٹ نے بیویوں کو قتل کرنے کے الگ الگ مقدمات میں ملوث دو شوہروں میں سے ایک کو بری جبکہ دوسرے شوہر کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس شہرام سرورچودھری پرمشتمل2رکنی بنچ نے وجہ عناد ثابت نہ ہونے پرمجرم محمد اکرم کی سزائے موت کوعمر قید میں تبدیل کرنے کافیصلہ جاری کیا ۔مجرم کے وکیل ناصرٹوانہ نے موقف اختیارکیاکہ تھانہ کھیالی ضلع گوجرانولہ میں درج مقدمہ کے مطابق26جون 2013ء کومجرم نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی سدرہ نذیر کوقتل کیا ۔وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کوگولی کاایک فائر لگا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کے شوہر کی اسے قتل کرنے کی نیت نہیں تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -