بلاول بھٹونے وسطی پنجاب کے اہم عہدوں کیلئے ناموں کی منظوری دیدی

بلاول بھٹونے وسطی پنجاب کے اہم عہدوں کیلئے ناموں کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے وسطی پنجاب کے اہم عہدوں کیلئے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ میاں اظہر حسن ڈار کوگوجرنوالہ،اعجاز چیمہ کوسیالکوٹ اور اسد پرویزکو راولپنڈی کے نائب صدور مقرر کر دیا گیا ہے۔جبکہ ملک عثمان کو پی پی پی وسطی پنجاب کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر ان کے پولٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو نے ان عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
منظوری

مزید :

صفحہ اول -