صدر ڈسکہ بار قتل کیس، ملزم کی سزاکیخلاف اپیل،حتمی بحث کے لئے نوٹسز

صدر ڈسکہ بار قتل کیس، ملزم کی سزاکیخلاف اپیل،حتمی بحث کے لئے نوٹسز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈسکہ بار کے صدراورساتھی وکیل کے قتل کے مقدمہ میں سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کی سزائے موت کے خلاف دائراپیل پرفریقین کے وکلاء کو29مئی کوحتمی بحث کے لئے طلب کر لیاہے۔جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس چودھری شہرام سرورپر مشتمل دو رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کی جانب سے وکیل صفائی نے موقف اختیارکیاکہ ڈسکہ میں وکلاء کے احتجاج کے دوران پولیس نے ہوائی فائرنگ کی،ہوائی فائرنگ کے دوران ڈسکہ بارکے صدررانا خالد اور ساتھی وکیل عرفان چوہان کو گولیاں لگ گئیں۔انہوں نے کہا کہ بار کے صدر اور ساتھی وکیل کو ارادتاً قتل نہیں کیا گیا بلکہ یہ قتل خطا تھا ،ٹرائل عدالت کی جانب سے سنائی جانے والے سزائے موت کو کالعدم قراردیتے ہوئے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت میں مجرم کے وکیل نے مزید دلائل دینے کے لئے مہلت کی استدعا کی جس پرعدالت نے حتمی بحث کے لئے 29مئی کی تاریخ مقرر کردی ۔
صدر ڈسکہ

مزید :

صفحہ آخر -