ڈسٹرکٹ کمانڈر قومی رضا کار مہرعاشق کی تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کمانڈر قومی رضا کار مہرعاشق کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار عبدالرؤف نے عدالت کو بتایا کہ ویسٹ پاکستان قومی رضا کار آرڈیننس کے تحت ڈپٹی ڈسٹرکٹ کمانڈر کا کوئی عہدہ موجود ہی نہیں۔ڈسٹرکٹ کمانڈر قومی رضا کار کے وکیل میاں حنیف طاہر نے عدالت کو بتایا کہ مہر عاشق کی تعیناتی قوانین کے تحت عمل میں آئی۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں جس پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔