چیف انفارمیشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف انفارمیشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔یہ درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت معلومات تک رسائی ہر شہر کا بنیادی حق ہے۔چیف انفارمیشن کمشنر کی عدم تعیناتی سے شہریوں کومعلومات تک رسائی حاصل نہیں رہی ۔