سندھ ہائیکورٹ میں حج کوٹہ کیس کی سماعت 23مئی تک ملتوی
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پرائیویٹ حج سکیم 2017ء کا اپریشن خطرے میں ،سندھ ہائیکورٹ میں سماعت نہ ہو سکی جسٹس محمد علی مظہر کی مصروفیت کی وجہ سے 23مئی کی تاریخ دے دی گئی ،وزارت مذہبی امور خاموش۔سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد حج2017ء کے لیے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے حج کوٹہ کی تقسیم ہونا تھی ہوپ کی رٹ پر سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکیم کا بحال ہونے والا 20فیصد حج کوٹہ کو سرکاری سکیم میں شامل کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی2017ء میں سرکاری سکیم کا کوٹہ بڑھا کر 60فیصد کر دیا ہے اور پرائیویٹ سکیم کو 40فیصد کوٹہ دینے کا اعلان کیا ہوا ہے وزارت نے پچاس فیصد کے حساب سے قرعہ اندازی کر کے 17ہزار افراد کو ویٹنگ لسٹ میں ڈال کر سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے سے مشروط کر رکھا ہے تیسری دفعہ سماعت نہ ہونے سے سرکاری قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے 17ہزار افراد بھی اضطراب کا شکار ہیں جبکہ پرائیویٹ سکیم کا مستقبل خطرے میں نظر آ رہا ہے کیونکہ پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر ز کو ابھی تک R.Lلیٹر بھی جاری نہیں کیے گئے بکنگ کرنا باقی ہے، کب بکنگ کریں گے، کب سعودیہ تیاری کے لیے جائیں گے پورا حج اپریشن داؤ پر لگا دیا گیا حج آرگنائزرز نے وزارت مذہبی امور سے درخواست کی ہے کہ حج آرگنائزرز کو فوریR.Lلیٹر جاری کر کے بکنگ کی اجازت دی جائے تا کہ حج آپریشن متاثر نہ ہو۔