ڈائریکٹرکالجزگوجرانوالہ سرفرازورک کوتوہین عدالت پر شوکازنوٹس

ڈائریکٹرکالجزگوجرانوالہ سرفرازورک کوتوہین عدالت پر شوکازنوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باجود پیش نہ ہونے پر ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ سرفرازورک کوتوہین عدالت کے تحت شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 23مئی کوطلب کرلیاہے۔جسٹس محمد قاسم خان نے محمد آصف اقبال کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ میرٹ پرپورا اترنے کے باجود اسے محکمہ تعلیم میں ہیڈکلرک تعینات نہیں کیاگیا۔۔ عدالت کے طلب کرنے کے باوجود ڈائریکٹرکالجز پیش نہ ہوئے۔
نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -