جناح ہسپتال میں مردہ خانے کے فریزر خراب‘ انتظامیہ نے لاشیں برف پر رکھ دیں

جناح ہسپتال میں مردہ خانے کے فریزر خراب‘ انتظامیہ نے لاشیں برف پر رکھ دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) جناح ہسپتال کے مردہ خانے کے فریزر جواب دے گئے۔ چوبیس گھنٹے سے فریزر خراب ہونے پر انتظامیہ نے نعشوں کو برف پر رکھ دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق جناح ہسپتال کے مردہ خانے کے فریزر تکنیکی خرابی کے باعث چوبیس گھنٹے سے بند پڑے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے فریزر ٹھیک کرانے کی بجائے لاشوں کو برف پر رکھ دیا گیا ہے۔ فریزر خراب ہونے پر جناح ہسپتال کے مردہ خانے میں تعفن پھیل رہا ہے جبکہ شدید بو کے باعث میڈیکل کے طلبا و طالبات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔رائیونڈ کے علاقے میں قتل ہونے والے دو افراد کی لاشیں بھی مردہ خانے میں برف پر رکھی گئیں جبکہ پوسٹمارٹم ہونے پر لاشیں ورثاء کو واپس دے دی گئیں مگر مردہ خانے میں موجود دیگر لاشیں موجود ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -